پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ مائونٹ ایورسٹ سر کرنیوالی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ ثمینہ کے ہمراہ چار اور خواتین چوٹی سرکرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ثمینہ بیگ کا تعلق گلگت کے گاؤں شمشال سے ہے۔ آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس میٹر بلند دنیا کے اس بلند ترین پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے والی ٹیم میں ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی بھی شامل تھے جو اس پہاڑ کو سر کرنے والے پاکستانی کے تیسرے اور کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی ٹیم میں ثمینہ بیگ ہی خاتون کوہ پیما نہیں تھی بلکہ ان کے ہمراہ سعودی عرب، قطر اور فلسطین سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل تھیں۔ ثمینہ بیگ اس سے قبل کئی کٹھن چوٹیان سر کرنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
ثمینہ بیگ نے اپنی کامیابی کو قوم کی دعاوں اور اپنی جدوجہد اور لگن کا پھل قرار دیا ہے۔