جاپان: اسی سالہ جاپانی کی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کی تیاری

اسی سالہ جاپانی کوہ پیماء کا عزم جوان، ماونٹ ایورسٹ سرکرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

سابق ریکارڈ یافتہ جاپانی کوہ پیماء سب سے بوڑھے کوہ پیماء کا اعزاز دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کے سلسے میں اپنی مہم کا آغاز چوبیس تاریخ سے کریں گے۔ جاپانی کوہ پیما نے دوہزار تین میں عالی ریکارڈ بنایا تھا  اوران کا یہ ریکارڈ اکہتر سالہ ہم وطن نے دوہزار سات میں توڑا۔

 

سب سے بوڑھے کوہ پیماء ہونے کا موجودہ عالمی اعزاز نیپال کے من بہادر نے چھترسال کی عمرمیں دنیا کی سب سے بلند چوٹی سر کر نے کے بعد دوہزار آٹھ میں حاصل کیا۔

install suchtv android app on google app store