سنجے دت پونے کی یروڈا جیل میں قید

سنجے دت نے حملہ آورں سے غیر قانونی ہتھیار خریدے سنجے دت نے حملہ آورں سے غیر قانونی ہتھیار خریدے

بھارت کے معروف اداکار سنجے دت نے جمعرات کو ممبئي کی ایک عدالت میں خود کو قانون کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد انہیں سزا پوری کرنے کے لیے پونے کی یرواڈا جیل میں قید کر دیا گيا ہے۔

سنجے دت کو غیر قانونی طور پر ایک پستول اور رائفل رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

وہ پہلے ہی اپنی اس سزا میں سے اٹھارہ ماہ قید کاٹ چکے ہیں اور باقی سزا وہ یرواڈا جیل میں کاٹیں گے۔

 

چند روز قبل سنجے دت نے عدالت سے کچھ مزید روز کی مہلت مانگی تھی تاکہ وہ اپنی بعض فلموں میں کام مکمل کروا سکیں مگر عدالت نے انہیں مہلت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

 

سنجے دت نے ان حملہ آورں سے غیر قانونی طور پر ہتھیار خریدے تھے جنہوں نے ممبئی میں سنہ انیس سو ترانوے میں دھماکے کیے تھے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں 257 لوگ ہلاک جبکہ 713 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store