آئرن مین تھری کی 195 ملین ڈالرسے زائد کمائی

آئرن مین تھری آئرن مین تھری

ایک سو پچانوے اعشاریہ تین ملین ڈالر کمائی کے ساتھ ہالی ووڈ ایکشن فلم آئرن مین تھری کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ سائنس فکشن فلم کے تہلکہ خیز ایکشن مناظر نے دنیا بھر کے فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

 

آئرن مین تھری میں اس بار دہشتگردوں نے آئرن مین تھری کے ٹھکانے پر دھاوا بول کر اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس دشمن نے آئرن مین کو ناکوں چنے چبوا دئیے یہاں تک کے اسے تسلیم کرنا پڑا کہ اس بار اس کا واسطہ اب تک کے خطرناک ترین دشمن سے پڑا ہے لیکن اپنی زہانت اور ٹیکنالوجی سے بالاآخر اسے دشمن پر فتح حاصل ہوتی ہے۔ دنیا بھر کے شائقین آئرن مین تھری کے ایکشن مناظر سے مسحور ہو کر رہ گئے ہیں۔ آئرن مین تھری ریلیز کے کچھ ہی روز میں ایک سو پچانوے اعشاریہ تین ملین ڈالر کما چکی ہے۔ فلم نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم دی ایونجر کا 185 ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store