برصغیر کی نامور گلوکارہ شمشاد بیگم انتقال کر گئیں

نامور گلوکارہ شمشاد بیگم نامور گلوکارہ شمشاد بیگم

برصغیر کی نامور گلوکارہ شمشاد بیگم چورانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔

شمشاد بیگم چودہ اپریل 1919 کو امرتسر میں پیدا ہوہیں۔ انھوں نےاپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان پشاور سے 16 دسمبر 1947 کو کیا۔شمشاد بیگم کا شمار ہندی فلمی صنعت کے ابتدائی پلے بیک سنگرز میں کیا جاتاہے۔

 

انھوں نے جب گانا شروع کیا تو انہیں ایک گانے کے 15 روپے معاوضہ دیا جاتا تھا۔

 

شمشاد بیگم کی آواز سے تو سامعین کی شناسائی تھی ہی مگر لوگوں کو ان کا چہرہ دیکھنے کا موقع 1970 کی دہائی میں ملا، کیونکہ وہ اپنی تصاویر بنوانے سے ہمیشہ کتراتی تھیں۔

 

شمشاد بیگم کی سُریلی آواز فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔ انھوں نے لے کہ پہلا پہلا پیار، کبھی آر کھبی پار، کہیں پہ نگاہیں، کہیں پہ نشانہ  اور میرے پیا گئے رنگون سمیت سینکڑوں یادگار گیت گائے جو آج بھی زبان زد عام ہیں۔ کئی گلوکاروں اور موسیقاروں نے ان کے گانوں کے ری مکس تیار کیے جو بے حد مقبول ہوئے۔ انہیں 2009 میں پدم بھوشن اعزاز سے نوازا گیا۔

 

شمشاد بیگم ممبئی میں رہائش پذیرتھیں جہاں وہ طویل علالت کے بعد گزشتہ رات 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ شمشاد بیگم کے گیت ان کے مداحوں کے کانوں میں ہمیشہ گونجتے رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store