معروف گلوکارہ نازیہ حسن کی اڑتالیسویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

معروف گلوکارہ نازیہ حسن معروف گلوکارہ نازیہ حسن

ملک کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کی اڑتالیسویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

پاکستان میں پہلی بارپاپ موسیقی متعارف کرآنے والی موہنی آواز کی مالک نازیہ حسن تین اپریل انیس سو پینسٹھ کو روشنیوں کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں تعلیم لندن میں مکمل کی۔ نازیہ نے کم سنی میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ ستر کی دہائی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ  گلوکاری کی دنیا میں نام پیدا کرنے والی ننھی سی گڑیا نے سن انیس سو اسی میں پندرہ سال کی عمر میں بھارتی فلم قربانی کے لئیے گیت گا کہ موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

 

گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے نے نازیہ کونہ صرف پاکستان بلکہ پورے وسطی ایشیا میں پاپ موسیقی کی ملکہ بنا دیا۔ نازیہ کی زندگی کے سب سے اہم جزو ان کے بھائی زوہیب حسن ہیں جنھوں نے نازیہ کی پوری زندگی ان کا بھرپورساتھ دیا اور یوں نازیہ کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ جاری ہوئے۔

 

انیس سو اکیاسی میں ریلیزہونے والے البم”ڈسکو دیوانے” نے ایشین پاپ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے البم کا ریکارڈ بنایا، اس البم کی دنیا بھرمیں ساٹھ ملین سےزیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

 

نازیہ حسن پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا اوربیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کی کیٹیگری میں کم عمر ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ قرارپائیں، یہ اعزازآج تک ان کے پاس ہے۔

 

سرطان کے موذی مرض میں مبتلا نازیہ حسن تیرہ اگست سن دو ہزار کو اپنے لاکھوں مداحوں کو اداس چھوڑ گئیں مگر ان کی سریلی آواز میں گائے گیت آج بھی دل دماغ کو ترو تازہ کر دیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store