بھارتی فلموں کے کھل نائیک کو اصلی زندگی میں بھی کھل نائیک قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے پانچ سال کے لئے جیل بھیج دیا۔
انڈین فلم انڈسٹری کے بھائی اور ایکشن فلموں کے ہیرو سنجے دت کو 1993ء کے ممبئی دھماکوں کے ذمہ دار افراد سے غیر قانونی اسلحہ خریدنے اور رکھنے کے جرم میں ٹاڈا عدالت نے 6 برس قید کی سزا سنائی تھی اور جج نے انہیں انتباہ کیا تھا کہ وہ میڈیا سے دور رہیں۔
سنجے دت نے ٹاڈا عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چلینج کیا اور عدالت نے انکی سزا برقرار رکھتے ہوئے ایک سال سزا میں کمی تو کی لیکن ساتھ ہی ٹاڈا عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ وہ فلمی دنیا کے ہی نہیں بلکہ اصلی دنیا کے بھی کھل نائیک ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی حملوں کے ماسٹرمائنڈ یعقوب میمن کی سزا برقرار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے، انیس سو ترانوے میں تیرہ بم دھماکوں میں دو سو ستاون افراد ہلاک جبکہ سات سو زخمی ہوئے تھے، سپریم کورٹ نے دس ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق دیگرسترہ ملزمان کی عمر قید کی سزابھی برقرار رکھی گئی ہے۔