پاکستان سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں 3 درجے بہتری سے 122 ویں نمبر پر پہنچ گیا

پاکستان سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں 3 درجے بہتری سے 122 ویں نمبر پر پہنچ گیا پاکستان سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں 3 درجے بہتری سے 122 ویں نمبر پر پہنچ گیا

ایشیائی ممالک میں پاکستان سیاحوں کا پسندیدہ 25 واں مقبول ترین مقام ہے۔

 پاکستان سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں 3 درجے بہتری سے 122 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

 

عالمی اقتصادی فورم کے جاری کردہ سیاحتی مسابقتی انڈیکس میں پاکستان 125 ویں سے چھلانگ لگا کر 122 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

 

اس  انڈیکس پالیسی میں رولز، ریگولیشن، ماحولیاتی استحکام، تحفظ و سیکیورٹی، صحت و صفائی، سیاحت کو ترجیح، ائیرپورٹ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، زمینی ٹرانسپورٹ، ٹورازم انفراسٹرکچر، قیمتیں، انسانی وسائل، اور قدرتی و ثقافتی وسائل کو مدنظر رکھا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے انسانی وسائل کے شعبے میں بہتری دکھائی ہے اور وہاں تعلیم اور تربیتی شعبے بہتر ہوئے ہیں، جبکہ تربیت یافتہ افرادی قوت بھی بہتر ہوئی ہے۔

 

تاہم اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پالیسی رولز و ریگولیشن میں خراب کارکردگی دکھائی ہے۔

 

اس فہرست میں سیاحوں کا سب سے پسندیدہ ملک سوئٹزرلینڈ کو قرار دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store