کچھ لوگ بیکار اشیا سے بھی شاہکار بنا لیتے ہیں، کچھ ایسا ہی کیا ایک میکسیکو کے فنکار نے، جس نے موت بانٹنے والے ہتھیاروں کو موسیقی کے آلات میں تبدیل کر دیا
میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں گینگ وار اور معمولی باتوں پر قتل و غارت عام بات ہے۔ لیکن یہاں کے ایک فنکار پیڈرو ریز اب اسلحہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ میکسیکو حکومت نے جرائم پیشہ افراد سے اکٹھا ہونے والا اسلحہ ان کے حوالے کیا جسے انھوں نے گٹار، بانسری، وائلن اور دیگر میوزیکل آلات میں ڈھال دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیاروں سے بنے موسیقی کے آلات کے پھیلاؤ سے اپنے ویران ہوئے شہروں کو آباد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم موت بانٹنے والی چیزوں کو زندگی دینے والی چیزوں میں ڈھالتے ہیں، ہمیں امید ہے ہمارے شہر اب دوبارہ آباد ہوں گے۔ ریز اب تک چھ ہزار سات سو ہتھیاروں سے موسیقی کے آلات بنا چکے ہیں۔ انھیں امید ہے کہ ان کی محنت ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور میکسکو کی رونق دوبارہ بحال ہو گی۔