محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن تقریباً گیارہ گھنٹوں اور بیس منٹ پر محیط ہو گانصف کرہ شمالی میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات آج ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن تقریباً گیارہ گھنٹوں اور بیس منٹ پر محیط ہو گا جبکہ رات بارہ گھنٹوں اور چالیس منٹ کی ہوگی۔اتوار تیئس دسمبر کی صبح سے دن کے دورانیہ میں اضافہ اور رات میں کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔ نصف کرہ جنوبی میں بائیس دسمبر سال کا سب سے بڑا دن ہوگا۔