لڑاکا طیارہ قریب آتا ہے
کان پھاڑ دینے والی آواز تیز تر ہوتی ہے
خوشی سے تمتماتے چہرے لیے لوگ تالیاں پیٹتے ہیں
لڑاکا طیارہ قریب آتا ہے
کان پھاڑ دینے والی آواز تیز تر ہوتی ہے
بچے ، بڑے سہم جاتے ہیں
جانے آج کس کے گھر قیامت ٹوٹے گی
"ممبر ینگ ویمن رائٹرز فورم"