پیٹرولیم مصنوعات اور سی اين جی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور سی اين جی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ۔ منظور کی گئی سمری کے مطابق بائیس اکتوبرسے پٹرول دو روپیہ بتیس پيسے فی ليٹر، جبکہ ہائی اسپيڈ ڈيزل تینتیس پيسے سستا کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈيزل پچیس پيسے جب کہ مٹی کا تيل اکسٹھ پيسے لیٹرسستا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ايچ او بی سی کی قيمت ميں ایک روپيہ پندرہ پيسے کمی کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی سی این جی کی قیمتوں میں بھی ریجن ون کے لئے دو روپے بارہ پیسے اور ریجن ٹو کے لئے ایک روپیہ چورانوے پیسے فی کلو کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات بارہ بجے سے ہو گا۔