کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرید انڈیکس ایک بار پھر پندرہ ہزار سات سو پوائنٹس کی حد عبور کرکے 15800 پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں پہلے سیشن کا اختتام ترانوے پوائنٹس کی تیزی پر ہوا۔دوسرے سیشن کے آغاز پر مارکیٹ میں مزید تیزی رونما ہوئی اور انڈیکس 15800 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تاہم اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد فروخت کا دباؤ دیکھا گیا اور انڈیکس 15800 پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو تیرہ پوائنٹس کے حتمی اضافے سے 15 ہزار 7 سو تیرانوے پوائنٹس پر بند ہوا