ڈبلیو ٹی او نے عالمی تجارت میں اضافے کا تخمینہ کم کر دیا

عالمی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی رفتار سست ہونے کے باعث ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے عالمی تجارت میں اضافے کا تخمینہ کم کر دیا۔

ڈبلیو ٹی او نے رواں سال کے دوران عالمی تجارت میں ترقی کی شرح کا تخمینہ دو اعشاریہ پانچ فیصد کر دیا۔ پہلے عالمی تجارت میں ترقی کا تخمینہ تین اعشاریہ سات فیصد لگایا گیا تھا، تاہم آرگنائزیشن کے مطابق چین کی صنعتی پیداوار میں کمی اور امریکہ کی اکانومی کی خراب صورتحال کے پیش نظر اس سال عالمی تجارت کی صورتحال بھی زیادہ بہتر رہنے کی زیادہ توقع نہیں۔

install suchtv android app on google app store