سی این جی کی بندش کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرول بھی نایاب ہوگیا ہے
نئے سال کی آمد پر حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو تحفے دینے کا سلسلہ جاری ہے، کہیں سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ، تو کہیں پٹرول کی نایابی، اسلام آباد راولپنڈی میں عوام پیٹرول کے حصول کے لیئے گھنٹوں لمبی قطاروں میں موجود رہے۔عوام پر ترس کھاتے ہوئے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے روائتی نوٹس لے لیا، اور پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے کا شاہی فرمان بھی جاری کردیا، انہوں نے سیکریٹری پٹرولیم سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ جس پر سیکریٹری پیٹرولیم نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے، صرف دھند کے باعث پیٹرول پمپس پر پٹرول نہیں پہنچ سکا۔ اب خدا جانے یہی سچ ہے، یا اس سے بھی آگے کچھ دھند ہی دھند ہے، وہ تو خدا بھلا کرے دھند کا، کہ سیکریٹری پیٹرولیم نے فوری وجہ یہی بتائی، خیر عوام کو انتظار ہے تو صرف پیٹرول ملنے کا۔