پنجاب کی صنعتوں کو نویں روز بھی بجلی کی سپلائی بند ہے۔ صنعتکاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پیر تک بجلی بحال نہ ہوئی تو لاکھوں مزدور اور اور فیکٹری مالکان پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے دفاتر کا کنٹرول حاصل کر لیں گے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی چوھدری احمد مختار نے صنعتکاروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پیر کے روز سے صنعتوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ صنعتکاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پیر تک بجلی بحال نہ ہوئی تو لاکھوں مزدور اور اور فیکٹری مالکان پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے دفاتر کا کنٹرول حاصل کر لیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی بندش سے برآمدات میں پچیس فیصد تک کمی کا امکان ہے جس سے معاشی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔۔