ملک میں ایل پی جی کی پیداوار میں کمی کے باعث رواں ماہ تقریباً دس ہزار ٹن ایل پی جی امپورٹ کی گئی۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جے جے وی ایل سے دو سو پچاس سے تین سو ٹن یومیہ پیداوار ختم ہونے اور موسم سرما کے عروج کے باعث ایل پی جی کی زائد مقدار امپورٹ کی گئی ہے۔ عبدالہادی خان کے مطابق اگلے ماہ کیلئے ایل پی جی کی عالمی قیمت میں کمی کا امکان ہے جس کے بعد مزید امپورٹ کے آرڈرز آنے کا امکان ہے۔