فیصل آباد میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا۔ گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف مزدوروں اور شہریوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی۔
گیس نہ ہونے کے باعث بند ہونے والی فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور اور قریبی آبادیوں کے رہائشی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کرسرگودھا روڈ کو دونوں جانب سے بلاک کردیا جس سےٹریفک کی روانگی بری طرح متاثر ہوئی۔ مظاہرین کئی گھنٹے احتجاج کرتے رہے مگر ان سے مذاکرات کے لیے کو ئی سوئی گیس حکام میں سے نہ آیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے گیس بند ہونےکے باعث ان کے گھروں کے چولہے بند ہیں اور نہ ہی فیکٹریوں میں کام چل رہا ہے ۔