نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک مرتبہ پھر منظوری دے دی، اطلاق گزشتہ ماہ کے بل سے ہو گا، کے ای ایس کے صارفین محفوظ رہیں گے
نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں کی عوامی سماعت ہوئی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے۔ جس کا اطلاق کے ای ایس سی کے سوا ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پرہوگا۔ نیپرا کے مطابق نومبر کے مہینے میں تیس فیصد سے زائد بجلی فرنس آئل پر پیدا ہوئی جس پر تینتیس ارب اسی کروڑ روپے لاگت آئی اور فی یونٹ سولہ روپے پندرہ پیسے میں پڑا۔