ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں بجلی کے نظام میں بہتری کے لئے چوبیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق تین اقساط پر مشتمل اس پروگرام کے ذریعے آٹھ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کویہ رقم دی جائے گی یہ منظوری اکاسی کروڑ ڈالر کے بڑے پروگرام کا حصہ ہے۔ اس فنڈ سے پورے ملک میں موجود ڈھائی سو گریڈ اسٹیشنز کی تعمیر اور مرمت کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں بجلی کا نظام بہتربنانے اور بجلی کے سسٹم میں چوری کو کم کرنے کے لئے اب تک دو ارب نوے کروڑ ڈالر کے چار پروگرم شروع کر چکا ہے ۔