پنجاب میں ٹیکسٹائل سمیت بڑی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ اپٹما نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ٹیکسٹائل سمیت بڑی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی بند کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیئرمین اپٹما پنجاب زون شہزاد علی خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔ اس صورتحال کی ذمے دار وزارت پانی و بجلی ہے۔ فیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بیروز گار ہوگئے۔ شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین اپٹماسے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بند کرنے کی اجازت لے لی ہے۔