اوگرا نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا فارمولا اقتصادی رابطہ کونسل کو بھجوا دیا ہے
اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سی این جی کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے تجاویز اقتصادی رابطہ کونسل کو بھیج دی گئی ہیں، نئی قیمتوں پر فیصلہ ای سی سی کی تشکیل کردہ کمیٹی کرے گی، جس کی صدارت وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کریں گے۔ اوگرا نے ریجن ون میں بہتر روپے بیس پیسے اور ریجن ٹو میں تریسنٹھ روپے چھہتر پیسے فی کلو مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ ای سی سی کی کمیٹی نے قیمتوں کی منظوری دے دی، تو ریجن ون میں سی این جی کی قیمت میں دس روپے چھپن پیسے اور ریجن ٹو میں نو روپے ساٹھ پیسے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔