پنجاب میں گیس کا بحران سیاسی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم

مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین

مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نےکہا ہے کہ پنجاب میں ہونے والی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ انتظامی نہیں سیاسی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی کا بحران ہے لیکن پنجاب کی صنعتیں زیادہ گیس بحران کا شکار ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں جتنی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیں لیکن یہ بحران انتظامی وجوہات کی وجہ سے نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ توانائی برابری کی سطح پر تقسیم ہونی چاہئے۔ مشیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرکوئی دباؤ نہیں۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے ایران پچاس کروڑ ڈالر دے گا، پائپ لائن کا کچھ حصہ ہم اور کچھ ایران بنائے گا

install suchtv android app on google app store