فیصل آباد کی صنعتوں کو تیرہ دن کی طویل بندش کے بعد چھتیس گھنٹوں کیلئے گیس بحال کر دی گئی ہے ۔ٹیکسٹائل فیکٹریوں کا پہیہ چلنا شروع ہو گیا ۔
فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی تیرہ روزکے بعد بالاخر چھتیس گھنٹو ں کیلئے بحال کر دی گئی جس سے شہری علاقوں میں قائم چھوٹی فیکٹریوں کے علاوہ چند ٹیکسٹائل ملوں نے بھی کام شروع کر دیا ۔گیس ملنے سے مزدورں کے چہرو ں پر بھی خوشی نظر آئی لیکن صرف چھتیس گھنٹوں کی خبر نے اس خوشی کو پھیکا کر دیا ۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ چھتیس گھنٹے کا دورانیہ بہت کم ہے۔ ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو صحیح طریقے سے چلانے کے لئے ہفتے میں کم از کم چار دن گیس ملنی چاہئے ۔ صنعتکاروں اور مزدوروں کا کہنا ہے کہ جن ٹیکسٹائل فیکڑیوں میں ہفتے کے سات دن کام ہونا چاہئے وہاں صرف ایک سے ڈھائی دن ہی کام ہو پاتا ہے ۔