ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس سے گھریلو سلنڈر سوروپے جبکہ کمرشل سلنڈرچارسوروپے مہنگا ہو گیا۔
ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی طرف سے ملک بھر میں مقرر کردہ ایل پی جی کی فی کلو ایک سو پچیس روپے قیمت کے نوٹیفکیشن کو رد کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا ہے، آٹھ دسمبر کو اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو پچیس روپے فی کلو مقرر کی تھی جس کے مطابق ساڑھے گیارہ کلو سے زائد کے سلنڈر کی قیمت بھی چودہ سو اناسی روپے مقرر کی تھی ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس سے گھریلو سلنڈر سوروپے جبکہ کمرشل سلنڈرچارسوروپے مہنگا ہو گیا۔