فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج شام چھ بجے سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔
پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی گزشتہ تیرہ روز سے بند ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق فیصل آباد،بہاولپور،سرگودھا،ملتان گوجرانوالہ،گجرات ،اسلام آباد اور راولپنڈی کی صنعتوں کو آج شام چھ بجے سے بائیس دسمبر کی صبح چھ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔