پٹرول پچاس پیسے سستا اورڈیزل اسی پیسے فی لٹرمہنگا ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردو بد ل کا امکان پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردو بد ل کا امکان

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردو بد ل کا امکان ، پٹرول پچاس پیسے سستا جبکہ ڈیزل اسی پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جا سکتا ہے۔

وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 21 دسمبر کو کیا جائے گا۔مجوزہ قیمتوں کے حساب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت پچاس پیسے کمی سے 102 روپے 15 پیسے ،ڈیزل کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 110 روپے 57 پیسے ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 30 پیسے کمی کے بعد 98 روپے 73 پیسے ہوجانے کی توقع ہے۔وزارت پٹرولیم کے مطابق بین الاقوامی سطح پر 18 دسمبر تک خام تیل کی اوسط قیمت 109 ڈالر فی بیرل مقرر کر کے قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کی گئی ہے۔                                             

install suchtv android app on google app store