پنجاب کی صنعتوں کیلئے گیس کی 1ماہ کیلئے بندش کا فیصلہ واپس

پنجاب کی صنعتوں کے لئے گیس پنجاب کی صنعتوں کے لئے گیس

مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی مداخلت پر پنجاب کی صنعتوں کے لئے گیس کی ایک ماہ کے لئے بندش کا فیصلہ واپس لے لیاگیا۔

صوبے بھر کی صنعتوں کو کل سے ہفتے میں چھتیس گھنٹے گیس فراہم کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد، سرگودہا، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کی صنعتوں کو کل شام چھ بجے سے بائیس دسمبر کی صبح چھ بجے تک گیس ملے گی ۔پنجاب کے دوسرے صنعتی زون میں شامل لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ کی صنعتوں کو بھی چھتیس گھنٹے کے لئے بائیس دسمبر کی شام سے گیس ملنا شروع ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store