فیصل آباد کی صنعتیں آج دسویں روز بھی گیس سے محروم ہیں، گیس کی بندش کے خلاف صنعتکاروں اور مزدوروں نے آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ سوئی گیس کی جانب سے فیصل آباد کی صنعتوں کو آج دسویں روز بھی گیس کی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے سائیزنگ، ڈائنگ اور پرنٹنگ کے اداروں میں پیداواری عمل تعطل کا شکار ہے۔ نقصان ہونے کے باعث صنعت مالکان نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا ہے جس سے بیروزگاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ گیس بندش کے خلاف صنعتکاروں اور مزدوروں نے آج سوئی گیس کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔