فیصل آباد میں آج ساتویں روز بھی صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل ہے۔ کارخانوں میں پیداواری عمل متاثر اور ہزراوں مزدور بے روزگار ہیں۔
فیصل آباد کی صنعتوں کے لیے آٹھ دسمبر کو بند کی گئی گیس آج ساتویں روز بھی بحال نہیں ہو سکی جس سے ٹیکسٹائل اداروں میں گیس سے چلنے والی مشنیں بند پڑی ہیں، جس سے ایک طرف صنعت کاروں کو پیداروای نعقصان کا سامنا ہے تو دوسری طرف روزانہ اجرت پر کارخانوں اور فیکڑیوں میں کام کرنے والے مزدور بے روزگار ہیں جنہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ٹیکسٹایل انڈسٹری کو گیس کی سپلائی بند نہ کی جاتی تاکہ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑیں۔