اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات مکمل

اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات

اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے۔ اوگرا نے حکومت کی ہدایات کے مطابق سی این جی کی قیمت چوہتر روپے کرنے پر ورکنگ مکمل کر لی۔

مذاکرات میں ریجن ون میں سی این جی کی قیمت چوہتر روپے اور ریجن دو میں پینسٹھ روپے فی کلوگرام تجویز کی گئی ہے۔ آپریٹنگ کاسٹ سات روپے نوے پیسے فی کلوگرام، کمپریشن کاسٹ سات روپے اکیس پیسے فی کلو گرام اور سی این جی مالکان کا منافع تین روپے بیالیس پیسے فی کلو گرام تجویز کیا گیا۔ گیس انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ سرچارج تیرہ روپے پچیس پیسے فی کلوگرام مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا موقف تھا کہ قیمت اٹھاسی روپے مقرر کی جائے۔ اوگرا حکام کے مطابق تجاویز سپریم کورٹ میں بھی پیش کی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store