ٹوبہ ٹیک سنگھ: گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت پچیس کاشتکاروں کو ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم

گرین ٹریکٹر اسکیم گرین ٹریکٹر اسکیم

وزیراعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پچیس خوش نصیب کاشتکاروں کو دو لاکھ روپے سبسڈی پر گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جناح ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی حاجی جنید انوار چو ہدری اور ڈی سی او سید جاوید اقبال بخاری نے کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شبیر افضل وڑائچ سمیت علاقہ بھر کے کاشتکاروں اور دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید انوار چوہدری نے کہا کہ میاں شہباز شریف صوبے میں سبز انقلاب لانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں، اور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو سبسڈی پر ٹریکٹرز کی فراہمی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

install suchtv android app on google app store