پاکستان نے ماضی میں چین سےایک سو چوالیس ناقص انجنوں کی خریداری میں اربوں روپے ڈبونے کے بعد ایک بار پھر چین سے وزارت ریلوے نے انجن خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ریلوے کے پاس چار سو پینسٹھ انجن ہیں جن میں سے صرف ایک سو چون آپریشنل ہیں۔ انجنوں کی کمی کے باعث ریلوے نے پچاس نئے انجن چین سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ ایک سال تک ریلوے کو مل جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں ریلوے کےایک سو اٹھانوے انجن ناقص آئل ڈالنے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے فرانزک تحقیقات جاری ہیں جس کی چھ ماہ میں رپورٹ آجائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کا سالانہ خسارہ چالیس ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کے نئے انجنوں کے آنے سے ریلوے کا خسارہ کم ہوجائے گا اور ایک سال میں ڈلیوری مکمل ہوجائے گی۔