ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران مسلسل تیسری باراضافہ کردیا گیا۔
ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈرپچاس روپے اور کمرشل سلنڈر دوسو روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے جس سے مجموعی طورپر فی کلو قیمت میں پندرہ روپے کا اضافہ ہوا۔ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور صارفین ایل پی جی دوسو پندرہ روپے فی کلو میں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔