پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہو گیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے فائل فوٹو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 264.61 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 2.78 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور صرف ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ ملکی ضروریات اور عالمی مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیزل زیادہ تر ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے میں استعمال ہوتا ہے، جس کے براہِ راست اثرات کرایوں اور خوراک کی اشیا کی قیمتوں پر پڑ سکتے ہیں۔

اس اضافے کے بعد عام صارفین کو روزمرہ استعمال کی اشیاء مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی یا استحکام کی صورت میں مستقبل میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store