حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 146758 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔
واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے کا ہو گیا۔
ڈالر کی قیمت گرنے سے روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے۔