پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں اضافہ، ڈالر کی قدر مستحکم ہوئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 703 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 47 ہزار کی سطح دوبارہ بحال ہو گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 703 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 232 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 346 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس منفی رجحان کے باعث ایک لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر10پیسے سستا ہوگیا

جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر282روپے12 میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store