اسمارٹ فونز کی سہولت کے لیے حکومت کی قسط وار پالیسی

اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے آسان اقساط پر مبنی نئی پالیسی کا اعلان فائل فوٹو اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے آسان اقساط پر مبنی نئی پالیسی کا اعلان

وفاقی حکومت نے ہر شہری کو ڈیجیٹل ڈیوائسز تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے آسان اقساط پر مبنی نئی پالیسی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی علم تک رسائی کو عام کر سکتی ہے اور ہماری نوجوان نسل بشمول خواتین طلبہ کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں نئے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔

سائنس ،ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) کا آغاز حکومت کے وسیع ویژن کے مطابق ہے۔

آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل ڈیوائسز ہر فرد کی پہنچ میں ہوں۔

ڈی جی اسکلز پروگرام کے تحت ایک سال میں ایک لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے اور رواں سال 10 لاکھ بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایس ٹی ای ایم فیڈ کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ نوجوان نسل کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کو زیادہ قابل رسائی اور دلچسپ بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

install suchtv android app on google app store