وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کر دیا

 

 

 

حکومت نے مہنگائی کی شرح پچیس فیصد سے کم کر کے نو فیصد تک لانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وفاقی اخراجات میں صرف چھ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ صوبائی حکومتوں کے اخراجات تیس فیصد بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں سے کہا کہ وہ اپنے اخراجات میں کمی کے لئے اقدامات کریں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث ترقی کی شرح متاثرہوئی جس بہترکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آمدن کی نسبت بیرونی قرضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store