سی این جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافے کا امکان

یکم نومبر سے سی این جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن اور اوگرا کے درمیان حتمی مذاکرات کا دور آج ہوگا

سی اين جی کی قيمتوں ميں کمی کیلئے سپريم کورٹ کے فيصلے کی روشنی ميں اوگرا اور سی اين جی ايسوسی ايشن کے مذاکرات آج ہوں گے۔ مذاکرات کا مقصد سی اين جی کی قيمتوں کا نيا فارمولا طے کرنا ہے جو يکم نومبر کو سپريم کورٹ ميں پيش کيا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی اين جی ايسوسی ايشن اوراوگرا حکام کے درمیان مذاکرات ميں سی اين جی صارفين کو بھی مدعو کيا گيا ہے۔  فارمولا طے کرتے وقت ان کا نقطہ نظر بھی پيش نظر رکھا جائے گا

install suchtv android app on google app store