لاہورہائی کورٹ, پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سےآٹھ نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار نے موقف اختیارکیاکہ وزارت پٹرولیم نے ایک مرتبہ پھرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سپریم کورٹ کے حکم کی کی خلاف ورزی کی ہے حالانکہ اس سے متعلق معاملہ لاہورہائیکورٹ میں پہلے سے زیر سماعت ہے لہذا عدالت ان قیمتوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے ۔عدالت نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے آٹھ نومبر کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

install suchtv android app on google app store