اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے سابق خصوصی مندوب برائے شام کوفی عنان نے کہا ہے کہ شام میں عالمی طاقتوں کی فوجی مداخلت سے مسئلہ مزید بگڑ سکتا ہے.
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کوفی عنان نے کہا کہ شام میں صورتحال لیبیا کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہے اور ایسے میں وہاں فوجی مداخلت صورتحال کو ابتر کر سکتی ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو ایسے بیانات سے بھی باز رہنا چاہے، جو شام میں کسی فوجی مداخلت سے متعلق ہوں،