سابق امریکی صدر جمی کارٹر, امریکہ کا اسرائیل اور فلسظین پر اثر صفر ہے

سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا ہےکہ امریکہ کا اسرائیل اور فلسظین پر اثر صفر ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے درپیش مسئلے کو حل بھی نہیں کروایا جا سکا۔

مشرقی یروشلم کے دورے پرسابق عالمی رہنماؤں کے ایک گروپ کے اجلاس کے موقع پر سابق امریکی صدر کا کہنا تھاکہ اب وہ نہیں سمجتے کہ امریکہ پہلے کی طرح دوبارہ اپنا اثر و رسوخ  بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم  بنجمن نیتن یاہو کو دو ریاستوں کے حل کیلئے بھی تجویز دی۔ کارٹر نے کہاکہ انیس سو سڑسٹھ میں چھ روزہ جنگ کے بعد امریکہ نے اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا، جبکہ اس وقت فلسطین اور اسرائیل پر امریکہ کا اچھا خاصا اثرو رسوخ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مزاکرات کرانے کے لئے امریکہ کا دباؤ نا ہونے کے برابر دکھائی دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینا مایوس کن ہے۔

install suchtv android app on google app store