روس نے امریکہ پر الزام لگااتے ہوئے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے معاملے پر دوہرا معیاراپنا کر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے
خیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کا بہانا کر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور لیبیا میں بھی ایسا ہی کیا۔ روسی وزیر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ روس دوسرے ممالک کی خود مختار حکومتوں میں امریکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ بیا ن میں مزید کہاگیا ہے کہ روس انسانی حقوق کے معاملے پر کی سیاسی دباؤ کو برداشت نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ سن دو ہزار میں صدر پوٹن نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ کئی دوسری ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔