اقوام متحدہ نے10 نومبر کو ملالہ گلوبل ڈے منانے کا اعلان

اقوام متحدہ نے ملالہ یوسفزئی کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے دس نومبر کو ملالہ گلوبل ڈے منانے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے گلوبل ایجوکیشن گورڈن برائون کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی ناخواندہ لڑکیوں کو تعلیم کا بنیادی حق دلوانا چاہتی ہیں، اُنکے اس مشن کو آگے بڑھانے کیلئے دس نومبر کو عالمی یوم ملالہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرکے صدر زرداری سے ملاقات بھی کریں گے اور پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے حکومتی اقدامات پر مزید زور دیں گے۔ اقوام متحدہ نے ملالہ کی سوچ کو آگے بڑھانے کیلئے اُنکے نام سے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی ہے جس پر لوگ ووٹ کرکے اُنکے مشن کی تائید کررہے ہیں۔ گورڈن برائون نے ملالہ کے والد کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے جس میں اُنہوں نے ملالہ کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store