لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سینکڑوں افراد نے بنی ولید شہر میں جاری خونریز تشدد کا سلسلہ روکنے کے لیے پارلیمان کے سامنے مظاہرہ کیا۔
لیبیا حکومت کی حامی مسلح ملیشیا نے سابق حکمران معمر قذافی کے حامیوں کے شہر بنی ولید کا گزشتہ کئی روز سے محاصرہ کررکھا ہے۔ مسلح ملیشیا کی جانب سے شہر میں گولہ باری بھی کی جارہی ہے۔ جس کے خلاف پارلیمان کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تنازعے کو پر امن طور پر حل کیا جائے۔ گزشتہ روز قذافی کے صاحبزادے خمیص کے بیٹے کی ہلاکت کی افواہ سے بھی بنی ولید شہر میں تشدد کو مزید ہوا ملی۔