افغانستان میں نیٹو فوج کے حملے میں چار افغانی بچے جاں بحق ہو گئے ہیں. افغانستان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو میں موجود امریکی فوج نے ایک رہائشی علاقے پر میزائلوں سے حملہ کیا
جس سے سکول جاتے ہوئے چار بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں شہری آبادی پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث افغان حکومت اور امریکہ کے درمیان کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور امریکہ کے خلاف افغانستان میں نفرت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے