شام کے لیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی لخضر براہیمی شامی فوج اور باغیوں کے مابین مصالحت اور فائر بندی کی کوشش کے سلسلے میں ایک بار پھر دمشق پہنچ گئے ہیں۔
براہیمی کے دورے کا مقصد حکومت اور باغیوں کو چھبیس اکتوبر کو مسلم دنیا میں منائے جانے والے تہوار عید الضحیٰ کی تعطیلات سے پہلے جنگ بند کرنے پر آمادہ کرنا ہے۔ دریں اثناء بشار الاسد کی حامی فورسز اور باغیوں کے مابین شام کے دو بڑے شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر قائم شہر معرة النعمان سے شدید جھڑپوں کی اطلاع ہے۔