یورپی ممالک معاشی بحران سے نکلنے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔ اٹلی میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے.
اٹلی کے کیتھولک خیراتی ادارے کے مطابق ملک میں شدید معاشی بحران کے باعث اٹلی غربت کے نئے دور سے گذر رہا ہے۔ جس میں روایتی غربت اب نئی غربت کی شکل اختیار کرگئی ہے۔ جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ موجودہ فلاحی نظام غربت کو کنڑول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ خیراتی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ امداد طلب کرنے والے اٹلی کے شہریوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دو ہزار نو میں امداد طلب کرنے والے افراد کی شرح تئیس تھی جو دو ہزار بارہ میں بڑھ کر تینتیس ہوگئی ہے