افغانستان میں اتحادی افواج کا آپریشن

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند، پکتیا، قندہار اور کپیسا میں آپریشن کے دوران چوبیس گھنٹوں میں دو طالبان کوہلاک اور نو کوگرفتار کرلیاہے۔

طالبان کے قبضے سے بڑی مقدا ر میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل انڈر فوگ سمن کی سربراہی میں نیٹو کا اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان روانہ ہوگیا ہے ، یہ وفد افغان صدر حامد کرزئی سمیت سینئراراکین پارلیمنٹ اورحکام سے ملاقاتیں کریگا ۔

install suchtv android app on google app store